Rah-e-Amal PB
Title: Rah-e-Amal PB
نام:راہ عمل
Author: Molana Jalil Ahsan Nadvi
Publisher: Islamic Publications
Paperback:
Dimensions: 5.5x8.5
Pages: 288
Price: 300
Weight: 0.4 kgs
Hardcover
Dimensions: 6.5x9.5
Pages: 266
Price: 500
Weight:0.7 kgs
موضوع تفصیل وضاحت
مولانا جلیل احسن صاحب ندوی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ دینی، علمی اور ادبی حلقوں میں آپ صرف معروف ہی نہیں، بلکہ ایک اُونچا مقام رکھتے ہیں۔ مسلمانوں میں دینی شعور پیدا کرنا، اِسلام کی حقانیت کو دلائل کے ساتھ ثابت کرنا اور اِسلامی تعلیمات کو ہر خاص و عام تک آسان اور دِل نشین انداز میں پیش کرنا آپ کا خاصہ ہے۔ زیر نظر تالیف ”راہِ عمل“ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ آپ نے یہ مجموعہ خالص تربیتی نقطہ نظر سے مرتب کیا ہے، تاکہ مسلمان، ہادی اعظم نبی کریمؐ کے مبارک اقوال وافعال کی روشنی میں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو مرتب کریں۔*
*یہ کتاب ”راہِ عمل“ ہادی اعظم حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاداتِ گرامی کا مجموعہ ہے اور اسے اصلاح و تربیت کے مقصد سے ترتیب دیا گیا ہے۔ اِس کا مطالعہ علمی سیر کے طور پر یا محض معلومات بڑھانے کی نیت سے ہر گز نہ کیا جاۓ۔ احادیثِ نبیؐ کو اس طرح پڑھنے میں بڑا گھاٹا ہے۔*
*دوسری بات یہ ہے کہ صرف ترجمہ اور توضیح کا پڑھنا اور احادیث کے الفاظ نہ پڑھنا بڑی محرومی کی بات ہو گی۔*
*تیسری بات یہ کہ جو حدیث سامنے آۓ اس پر ٹھہر کر غور کر لیا جاۓ تو یقین ہے کہ اصلاح و تربیت کے بہت سے ایسے پہلو بھی آئیں گے جو تشریح و توضیح کے ضمن میں بیان ہو سکے ہیں۔*
| Language | Urdu |
|---|